نئی دہلی ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے برطرف شدہ بیٹنگ کوچ سنجے بانگر سے بی سی سی آئی پوچھ تاچھ کرسکتی ہے جنہوں نے قومی سلیکٹر دیوانگ گاندھی سے بدتمیزی کی ہے ۔ ان سے پوچھ تاچھ اس وقت ہوسکتی ہے جب عنقریب اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے والے سنیل سبرامنیم یا کوچ روی شاستری اپنی رپورٹ اس معاملہ میں داخل کریں گے ۔ خبریں ایسی ہیں کہ بانگر جن کے مقام پر وکرم راتھوڑ کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ، انہوں نے دیوانگ سے بدتمیزی سے پیش آئے لہذا اب اس معاملہ پر رپورٹ کا انتظار ہے ۔