بانی رسنا گروپ پیروز شاہ کمبٹہ کا دیہانت

   


نئی دہلی : رسنا گروپ کے بانی آریز پیروز شاہ کمبٹہ (85سال) انتقال کر گئے۔ رسنا کو دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ پیروز شاہ نے ایک ایسے وقت رسنا کو متعارف کروایا تھا جب سافٹ ڈرنک کافی مہنگا تھا۔ صرف پانچ روپے میں رسنا کے پیکٹ فراہم کرکے انھوں نے غریبوں کو سافٹ ڈرنک پیش کیا تھا۔ رسنا کے پراڈکٹس آج 60 ممالک میں فروخت ہوتے ہیں۔