نئی دہلی: جیل میں قید یس بینک کے بانی رانا کپور کا لندن میں 13.5 ملین پاونڈ یا 127 کروڑ روپئے مالیت کا پاش اپارٹمنٹ انفورسمنٹ ڈاکٹریٹ نے قرق کرلیا ہے جو خانگی بینک کے سابق سربراہ سے متعلق مبینہ غیرقانونی رقمی لین دین کی گہرائی سے جانچ کے بعد کی گئی کارروائی ہے۔ لندن کے 77 ساوتھ آڈلے اسٹریٹ میںواقع اپارٹمنٹ کی مارکٹ میں قدر 13.5 ملین پاونڈ ہے۔ رانا کپور نے یہ جائیداد 2017ء میں 9.9 ملین پاونڈ یا 93 کروڑ روپئے میں ڈوئٹ کیریئشنس جرسی لمیٹیڈ کے نام پر خریدا تھا۔