باپ اور بیٹے کے حملہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : /16 فبروری (سیاست نیوز) بیوی کو بوڑھے سے بچانے کی کوشش میں ایک شوہر کی ہلاکت کا سبب بن گئی جہاں ضعیف شخص نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک شخص پر حملہ کردیا اور اس حملہ میں 30 سالہ شیوا کمار ہلاک ہوگیا ۔ ضلع رنگاریڈی کے راجہ پور میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ راجہ پور پولیس کے مطاق شیوا کمار راجہ پور منڈل کے رائے پالم میں رہتا تھا ۔ اس شخص کے پڑوسی میں لکشمن نامی 65 سالہ شخص رہتا تھا ۔ گیارہ فبروری کی رات لکشمن نشہ کی حالت میں شیوا کمار کے مکان میں داخل ہوا اور شیوا کمار کی بیوی کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے خواہش کی تکمیل کا مطالبہ کیا ۔ متوفی کی بیوی نے اس ضعیف شخص کی حرکت سے شوہر کو واقف کروایا اور متوفی نے لکشمن کو اپنے مکان سے دھکہ دے کر باہر نکالا ۔ لکشمن نے مکان پہونچکر اس کے بیٹے شیوا لنگم کو شیواکمار کی حرکت سے واقف کروایا اور دونوں باپ بیٹے لاٹھیوں کے ہمراہ شیوا کمار کے مکان پہونچکر حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں زخمی شخص گزشتہ روز فوت ہوگیا ۔ پولیس راجہ پور نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع