حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) باپ بیٹے کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ادی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ لاونا سنگھ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ باپ اور بیٹے منوبٹ پنچی اور دوریا پنچی کے حملہ میں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاونا سنگھ منوبٹ کی بیوی سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا اورا س کی حرکتیں بہت زیادہ قابل اعتراض تھیں ان حرکتوں کو دیکھ کر باپ اور بیٹا دونوں مشتعل ہوگئے اور لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے لاونا کا قتل کردیا ۔ پولیس ادی بٹلہ مصروف تحقیقات ہے ۔