باپ ہوتا ہے خوشیوں کا خزانہ

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : باپ بچوں کے لیے خوشیوں کا خزانہ ہوتا ہے ۔ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینے رات دن کی پرواہ کئے بغیر محنت کرتا ہے تاکہ اس کے بچے اچھی زندگی بسر کرسکے ۔ باپ اپنی خواہشات کا گلا گھونٹتے ہوئے بچوں کی خواہشات کے لیے سب کچھ کرجاتا ہے ۔ یہ تصویر اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔ دولت مند ہو یا غریب ہر کوئی اپنے بچوں کی خوشیوں میں اپنی خوشی محسوس کرتا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ویسٹ زون کی زونل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی آئی اے ایس آفیسر ہر چندنا اپنے ٹوئیٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ اس کا کیاپشن دینے کی اپیل کی ہے ۔ اس تصویر میں ایک کسان باپ کھیت میں ہل چلانے کے دوران اپنے بچے کو ہل میں جھولا بناتے ہوئے بٹھا کر بچے کی خوشیوں کو دوبالا کررہا ہے ۔ یہ تصویر ٹوئیٹر میں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں کیاپشن دے رہا ہے ۔۔ ن