حیدرآباد ۔ گورنر تاملسائی سندرا راجن اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ نے باپو گھاٹ پہونچکر مہاتما گاندھی کی 151 یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا ۔ دونوں قائدین نے لنگر ہاوز باپو گھاٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے عقیدت کا اظہار کیا۔ موسی ندی کے کنارے واقع باپو گھاٹ لنگر ہاوز پر یہ پروگرام کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت منعقد ہوا ۔ صرف چند قائدین کو باپو گھاٹ پر جمع ہونے کی ہدایت دی گئی ۔ ان میں اسپیکر اسمبلی سرینواس ریڈی ، لیجسلیٹیو کونسل چیرمین جی سکھیندر ریڈی چند وزراء اور حکمراں پارٹی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قائدین بھی موجود تھے ۔