ٹوکیو- ہندوستانی باکسر لولینا بورگوہین کا چہارشنبہ کو یہاں خواتین کے ویلٹر ویٹ (64-69 کلوگرام) فائنل میں پہنچنے کا خواب ترکی کی عالمی نمبر ایک بسنیز سورمینیلی سے شکست کے بعد ٹوٹ گیا اور تیسرے نمبر پررہنے کی وجہ سے انہیں برونز میڈل سے مطمئن ہونا پڑا۔اس مقابلے میں بسنیز نے شروع سے ہی لوولینا پردباؤ بنائے رکھا حالانکہ لولینا نے کچھ پنچ لگائے لیکن بسنیز تینوں راؤنڈ میں ان پر حاوی رہیں اور متفقہ فیصلے سے لوولینا کو5-0 سے شکست د ے دی۔ بسنیز اب ہفتہ کو گولڈ میڈل کے لئے چین کی گو ہونگ سے مقابلہ کریں گی۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ لوولینا ٹوکیو اولمپکس2020 میںہندوستان کے لیے میڈل جیتنے والی تیسری خاتون ایتھلیٹ بنی ہیں۔ ان سے پہلے میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں سلور اور پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں برونز میڈل جیتا ہے ۔عالمی چمپئن ترکی کی حریف باکسر کے خلاف شکست کے باوجود لولینا ہندوستان کیلئے اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والی تیسرے باکسر ہیں ۔لولینا سے قبل وجیندرسنگھ اور میری کوم نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ عالمی نمبر ایک باکسر ترکی کی بوسریز سورمینیلی اور چین کی گو ہانگ سیمی فائنل جیتنے کے بعد خواتین کے ویلٹر ویٹ فائنل میں پہنچ گئیں۔جہاں بوسریز نے ہندوستانی باکسر لوولینا بورگوہین کو 5-0 سے متفقہ فیصلہ سیشکست دی جبکہہانگ نے4-1 کے متفقہ فیصلے میں امریکہ کے جونز اوشیاکو شکست دی کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ دونوں باکسر اب ہفتہ کو فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرائیںگی۔