باکسنگ مقابلوں میں حجاب کی اجازت

   

ٹوکیو۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن نے حجاب اور پورے کپڑے پہننے والی خواتین کو بھی مقابلے میں شرکت کی اجازت دیدی۔ اسوسی ایشن کے مطابق لباس کے نئے قاعدہ کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت خواتین کھلاڑی اپنی مذہبی انداز کے مطابق جیسا چاہیں ،لباس پہن سکتی ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے تحت چلنے والی انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن نے پہلے ٹوکیو 2020 اولمپکس گیمز کیلئے حجاب پہن کر کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی تاہم اس فیصلے پر کئی مسلم ممالک کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔ اسوسی ایشن کا دعویٰ تھا کہ حجاب کی وجہ سے مقابلے میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے تاہم اب تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسوسی ایشن کے قوانین میں تبدیلی اس امرکو ظاہر کرتی ہے کہ ہم ہر ایک کو مذہب اور جنس سے بالاتر ہوکر کھیلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔