بتکماں تہوار جوش وخروش سے جاری

   

حیدرآباد/12 اکٹوبر (یو این آئی) :پھولوں کے تہوار بتکماں کا تلنگانہ بھر میں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے ۔یہ تہوار تلنگانہ کی ثقافتی تہذیب کا اٹوٹ حصہ رہا ہے ۔ قیام تلنگانہ کے بعد سے اس کو سرکاری طورپر منایاجارہا ہے ۔ حیدرآباد سمیت اضلاع میں یہ 9 روزہ تہوار خواتین کی جانب سے منایاجارہا ہے ۔تلگولفظ بتوکو یعنی زندگی اور اماں یعنی ماں۔ان دوکوملاکر اس کو بتکماں کا نام دیاگیا ہے ۔اس تہوار کے موقع پر خواتین اور لڑکیاں پھولوں کو سجاتی ہیں۔اس میں ہلدی بھی ڈالی جاتی ہے اور خواتین اس کے اطراف گھوم کر تالیاں بجاکر بتکماں کا گیت گاتی ہیں۔غروب آفتاب سے پہلے ان پھولوں کو پانی میں بہادیاجاتا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ تلنگانہ میں کاکتیہ دور حکومت سے خواتین اور لڑکیاں یہ تہوار مناتی آرہی ہیں جس کا مقصد اپنے شوہروں کی سلامتی کے لئے نیک تمنائیں ہیں ۔