بتکماں تہوار کی عوام کو مبارکباد: ہریش راؤ

   

سدی پیٹ۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سابق وزیر و رکن اسمبلی ہریش راؤ نے بتکماں کے موقع پر ضلع کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بتکماں تہوار تلنگانہ کی تہذیب و روایات اور خواتین کی عظمت کی علامت ہے۔ سب لوگ اس تہوار کو خوشی کے ساتھ منائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تہوار تلنگانہ کی تہذیب، خواتین کی عزتِ نفس اور فطرت سے محبت کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے بتکماں تہوار کو سرکاری طور پر منایا اور اسے ریاستی تہوار کا درجہ دیا۔ ہر سال “بتکماں کانْک” کے طور پر خواتین میں ساڑھیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔آخر میں ہریش راؤ نے خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار عوام خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔