حکومت کے دعوے کھوکھلے ، شادنگر میں تمام ترقیاتی کام سنگ بنیاد تک محدود : کانگریس کا الزام
شادنگر /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے دسہرہ تہوار کے موقع پر غریب و مستحق خواتین کو فراہم کردہ بتکماں ساڑیاں ناقص کوالٹی بالکل ناقابل استعمال ہیں ۔ بتکماں ساڑیوں کی تقسیم پروگرام میں پورٹوکال کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ شادنگر بلدیہ حدود 18 راشن شاپس میں 14 ہزار غریب و مستحق خواتین کی نشاندہی کی گئی ۔ لیکن شادنگر بلدیہ کیلئے صرف 8 ہزار ساڑیاں منظور کی گئی ۔ تلنگانہ حکومت کے وعدے ایک کے بعدایک کھلے ثابت ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس پارٹی قائد شادنگر ویرلاپلی شنکر نے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ 14 ہزار کی نشانددہی کے منجملہ صرف 8 ہزار ہی منظور و تقسیم ہونے پر عدم وصول غریب و مستحق خواتین شادنگر بلدیہ کے چکر لگا رہے ہیں اور متعلق عہدیداروں کی جانب سے غیر اطمینان بخش جواب ملنے کی وجہ سے مایوس لوٹ رہے ہیں ۔ جن خواتین کو بتکماں ساڑیاں نہیں ملے ہیں ان خواتین میں شدید برے چینی پائی جارہی ہے ۔ جن خواتین نے ساڑیاں حاصل کی ہیں بعض خواتین ساڑیوں کی ناقص کوالٹی کو دیکھ کر کچرے کی نذر کر رہے ہیں ۔ کسی بھی طبقہ کی خوشیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنا مناسب نہیں ہے ۔ویرلاپلی شنکر نے مزید کہا کہ حکومت غریب و مستحق خواتین میں جو ساڑیاں تقسیم کر رہی ہے وہ اچھی کوالٹی کے فراہم کرنے پر زور دیا اور جو خواتین بتکماں ساڑیاں حاصل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں انہیں اچھی کوالٹی کے ساڑیاں فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کانگریس پارٹی قائد ویرلہ پلی شنکر نے تلنگانہ ٹی آر ایس پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر عوام کے سامنے بلند بانگ دعوے اور وعدے کرتے ہوئے اقتدار میں آنے والی ٹی آر ایس حکومت نے فنڈز کی عدم موجودگی اور صرف اور صرف جی اوز کی اجرائی کرتے ہوئے سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ شادنگر حلقہ اور ٹاون میں قریب 50 مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا ریاستی وزراء نے سنگ بنیاد رکھا ۔ لیکن ابھی تک عمل نہیں ہوا ۔ اس کے علاوہ شادنگر ٹاون میں واقع چٹان پلی ریلوے گیٹ کے اوور برج کام ابھی تک نہیں ہوپایا ۔ شادنگر ٹاون میں آڈیٹوریم کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ شادنگر تا کتور قدیم قومی شاہراہ سڑک کی توسیع گھر گھر کو مشن بھگیرتا کے ذریعہ پانی سربراہی کرنے کا وعدہ بھی ابھی تک وفا نہ ہوسکا ۔ ٹی آر ایس پارٹی کی حکومت بلند بانگ دعوے اور وعدے عوام کے سامنے غلط تشہیر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ میں رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کانگریس پارٹی ترقیاتی کاموں میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کریں ۔ عوام کو سہولت فراہم کرنے میں اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں حکومت یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر سابقہ ڈپٹی سرپنچ شادنگر محمد علی خان بابر ، سری کانت ریڈی ، محمد قدیر کے علاوہ دیگر مقامی کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔