نئی دہلی ۔ بجاج فنانس لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی بجاج ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ نے ہوم لون پر سود کی شرح کو کم کر کے 6.65 فیصد کر دیا ہے ، جو 26 جنوری 2022 تک لاگو رہے گی ۔ کمپنی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اب کمپنی کی طرف سے دیا جانے والا ہوم لون کم از کم 6.65 فیصد سالانہ شرح سود کے ساتھ دستیاب ہوگا ۔ انڈسٹری میں پہلی بار یہ ہاؤسنگ فنانس کمپنی اہل درخواست دہندگان کو ان کے ہوم لون کی سود کی شرحوں کو آر بی آئی کے ریپو ریٹ سے منسلک کرنے کا متبادل فراہم کرتی ہے ، جس کی مدد سے وہ آر بی آئی کی جانب سے کی جانے والی ممکنہ شرحوں میں کٹوتی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس پیشکش سے تنخواہ دار ملازمین، ڈاکٹر یا سی اے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ تنخواہ دار درخواست دہندگان کم از کم 3 سال کے تجربے کے ساتھ پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنی یا ملٹی نیشنل کمپنی میں تعینات ہونا چاہیے ۔ ڈگری کے بعد کسی اسپتال یا رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈر یا خود کی پریکٹس کے معاملے میں تین سال کا تجربہ رکھنے والے ایم بی بی ایس یا اس سے اوپر کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے ۔