بجلی ترمیمی بل کے خلاف برقی انجینئرس کا 8 دسمبر کو احتجاج

   

جالندھر۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی آف الیکٹرسٹی ایمپلائز اینڈ انجینئرز (این سی سی او ای ای ای) کے بینر تلے پنجاب اور ہریانہ سمیت تمام ریاستوں کے ملازمین 8 دسمبر کو تمام پاور یوٹیلیٹی ہیڈکوارٹرز، پروجیکٹوں اور کاموں پر دن بھر زبردست مظاہرے کریں گے ۔ آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن (اے آئی پی ای ایف) کے ترجمان ونود گپتا نے ہفتہ کو بتایا کہ این سی سی او ای ای کی میٹنگ 3 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوئی جس میں اے آئی پی ای ایف سے شیلیندر دوبے ، صدر رتناکر راؤ، اے کے جین اور پرشانت چترویدی، ای ای ایف آئی سے پرشانت چودھری اور سبھاش لامبا، موہن شرما اور محمد سموئل، اے آئی پی ایف سے ڈپلومہ انجینئر آر کے ترویدی اور ابھیمنیو دھنکھر، سمر سنہا اور آر کے شرما نے مذکورہ میٹنگ میں حصہ لیا۔ گپتا نے کہا کہ یہ بل پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بات کرتا ہے ، جب کہ یہ ایک دستاویز ہے جس سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نقصان پہنچے گا۔ یہ بل بغیر کسی سرمایہ کاری کے بجلی کی ڈسٹری بیوشن یوٹیلیٹی کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرکے نجی کمپنیوں کی کھلی لوٹ مار کو آسان بنانے کے لیے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 دسمبر کو نئی دہلی میں مرکزی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ مزید برآں، اگر حکومت اس بل کو پارلیمنٹ کے کسی بھی ایوان میں پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے تو این سی سی او ای ای ای حلقے بائیکاٹ کا سہارا لیں گے اور تمام پاور ورک اسٹیشنوں پر پورے دن کے مظاہرے شروع کریں گے ۔