بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد 6 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ضلع سدی پیٹ میں آج بجلی گرنے کے واقعہ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ چنتلا چیرو کے قریب بارش کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ متوفی افراد کی عمریں 30 سال سے اوپر بتائی گئی ہیں۔ زخمی شخص کو علاج کیلئے دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تلنگانہ میں اتوار اور پیر کو کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے کا انتباہ دیا گیا تھا ۔