بجٹ اجلاس سے پہلے اہم معتمدین کی وزیراعظم کی جانب سے ذہن سازی

   

نئی دہلی ۔ /18 جون (سیاست ڈاٹ کام) دوسری میعاد کیلئے اولین بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم مودی نے منگل کے دن اعلیٰ سطحی فینانس اور دیگر وزارتوں کے اہم معتمدین کی ذہن سازی کی تاکہ ملک کی ابتر ہوتی ہوئی معیشت کو سنبھالے جاسکے اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔ یہ اجلاس وزیراعظم کی قیامگاہ پر منعقد کیا گیا جس میں تمام اہم وزارتوں اور نیتی آیوگ کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی ۔ امکان ہے کہ آئندہ 5 سال کیلئے اس اجلاس سے حکومت کا موقف واضح ہوجائے گا ۔