بجٹ سیشن: کانگریس ایم پیرجنی پاٹل سیشن سے معطل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس ایم پی رجنی پاٹل کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے معطل کیے جانے کے بعد پیوش گوئل نے کہا کہ پی ایم مودی کی تقریر کا ویڈیو بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنا قابل اعتراض ہے۔ اس معاملے میں استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک رجنی کو معطل کر دیا گیا ہے۔راجیہ سبھا میں بجٹ کے دوران ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ کل جس طرح سے کچھ ممبران پارلیمنٹ نے ایوان کے اندر ویڈیو بنایا وہ انتہائی قابل اعتراض ہے۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس پر راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھن کھر نے کہا کہ یہ میرے نوٹس میں آیا ہے۔ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہیکہ کارروائی کی جائے۔
، وہ بھی جب ابتدائی طور پر ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ بغیر جانچ کے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔ ایم پی رجنی پاٹل کو دباؤ میں معطل کیا گیا ہے۔ پی ایم مودی صدر جمہوریہ کے خطاب کے بارے میں بحث کا جواب دے رہے تھے۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی۔ اس کا ویڈیو بنا کر پاٹل نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور وائرل کر دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات (9 فروری) کو راجیہ سبھا میں کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیاں اڈانی کیس کو لے کر’’ اڈانی-مودی بھائی بھائی‘‘ کے نعرے لگا رہی تھیں۔