بجٹ میں ڈاکٹروں کیلئے مایوسی

   

Ferty9 Clinic

نئے بجٹ میں ڈاکٹروں کو مایوسی ہوئی ہے۔ یوں تو آیوشمان بھارت کیلئے بجٹ تجویز حکومت کی جانب سے یونیورسل ہیلت کوریج کے اپنے ویژن کی طرف اچھا قدم ہے لیکن اس اسکیم کیلئے بجٹ گنجائش ناکافی ہے کیونکہ اس سے ادائیگیوں میں کافی تاخیر ہوا کرے گی۔ چنانچہ اس میں کسی انشورنس کمپنی کیلئے حصہ لینا سودمند نہیں ہوگا۔ ہیلت کیئر انڈسٹری پروفیشنلز بشمول ڈاکٹروں کو یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ مودی حکومت نے بجٹ میں عملاً ان کو نظرانداز کردیا ہے۔ ڈاکٹروں کیلئے کوئی خصو صی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے۔