بجٹ پیش ہوتے ہی سنسیکس میں 1100 پوائنٹس کی چھلانگ

   

ممبئی: پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کی پرجوش خریداری کی وجہ سے سنسیکس میں آج 1100 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 1188.61 پوائنٹس یعنی دو فیصد کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار کے پار 60738.51 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور نیشنل سٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 287.05 پوائنٹ کی چھلانگ لگا کر 1.629.49 فیصد کا اضافہ درج کیا۔ابتدائی کاروبار میں، سنسیکس 451 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60001.17 پوائنٹس کی سطح پر کھلا اور زبردست خریداری کی وجہ سے 60730.40 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔ تاہم فروخت کے دباؤ میں یہ 59807.68 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی 149 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17811.60 پوائنٹس کی سطح پر کھلا اور سیشن کے دوران 17967.60 پوائنٹس کی بلند ترین سطح اور 17731.65 پوائنٹس کی کم ترین سطح کے درمیان رہا۔