بحری جہاز غرقاب، ایک ہلاک، دس لاپتہ

   

بیجنگ۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کا ایک مال بردار بحری جہاز صوبہ ژیجیانگ کے ساحل سے دور سمندر میں غرقاب ہوگیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر دس لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ مقامی میری ٹا کے بچائو کاری عملہ نے یہ بات بتائی۔ حادثہ کے وقت جہاز پر 15 افراد سوار تھے جو ساحل سے 90 ناٹیکل میل کی دوری پر مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے غرقاب ہوا۔ اب تک پانچ افراد کو بچایا گیا ہے جبکہ ایک ہلاکت کی توثیق کی گئی ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنیہوا نے یہ اطلاع دی۔ 80 میٹر طویل بحری جہاز کا نام ’’لندن‘‘ تھا جس نے اپنے سفر کا آغاز کائوشیونگ سٹی سے کیا تھا اور اس میں 14 افراد میانمار کے اور ایک فرد کا تعلق تائیوان سے تھا۔ مقامی ایمرجنسی رسپانس سنٹر نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے اپنے بحری جہاز روانہ کیئے ہیں۔