دوبئی 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی ایک اپیل عدالت نے 92 شسیعہ شہریوں کو شہریت سے محروم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے ۔ یہ افراد جیل میں ہیں اور ان پر ایران کی تائید والے دہشت گرد گروپ سے تعلقات رکھنے کا الزام ہے ۔ عدالتی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ یہ 92 افراد ان 138 افراد میں شامل ہیں جنہیں جیل کی سزا دی گئی ہے اور انہیں بحرین کی شہریت سے محروم کردیا گیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ حزب اللہ جیسی تنظیم بحرین میں بھی قئم کرنا چاہتے تھے ۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اپیل کی عدالت نے 92 افراد کو بحرینی شہریت سے محروم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے اور ان کی شہریت کو بحال کردیا گیا ہے تاہم ان کی جیل کی سزاوں میں کوئی تخفیف نہیں کی گئی ہے ۔