مناما ۔ بحرین میں عرب خطہ کا سب سے بڑا چرچ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ کیتھڈرل آف آئر لیڈی آف عربیہ نامی یہ چرچ بحرین میں تعمیر کیا گیا ہے۔ بحرین کے رہایش اور چرچ کے پادری شربل فیاض کا کہنا ہے کہ ہم اس چرچ کے لیے بہت خوش ہیں۔ اس چرچ میں 2300 افراد کی جگہ ہے۔ بحرین میں 80 ہزار کیتھولک عیسائی موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر ایشیائی ممالک ہندوستان اور فلپائن سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس چرچ کی تعمیر کے لیے شاہِ بحرین نے زمین فراہم کی تھی۔ خیال رہے کہ خلیج کے خطہ میں بین المذاہب آہنگی کے نام پر غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔