مناما : بحرین کے دارالحکومت میں واقع پرانے منامہ بازار میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 25 دوکانیں جل گئیں۔وزارت داخلہ نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا ہے کہ شہری دفاع نے منامہ مارکیٹ میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حصے کو مقامی سطح پر باب البحرین مارکیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔بحرینی حکام نے اس آگ کے پھیلنے کی وجوہات یا نقصان کے بارے میں اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔