بحریہ کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ ، بندوق بردار سمیت تین ہلاک

   

واشنگٹن ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے ریاست ہوائی کے تاریخی فوجی اڈہ ’پرل ہاربر‘ میں فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بعدازاں بندوق بردار شخص نے خود کو بھی گولی مارلی۔ فائرنگ کا واقعہ چہارشنبہ کی شب اس وقت پیش آیا جب امریکی نیوی کی وردی میں ملبوس شخص پرل ہاربر میں اچانک فائرنگ شروع کردی۔ فوجی حکام کے مطابق بندوق بردار شخص نے لوگوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ واقعہ میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔