بحریہ کیلئے 63 ہزار کروڑ میں 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری منظور

   

نئی دہلی: بحریہ کو جدید لڑاکا طیاروں سے لیس کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے فرانس سے 63 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 26 میرین رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے ۔ذرائع نے آج بتایا کہ حکومت نے منگل کو ان طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ ان لڑاکا طیاروں کے ملنے کے بعد ہندوستانی بحریہ کی مار کرنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ اس وقت فضائیہ کے بیڑے میں 36 رافیل لڑاکا طیارے ہیں۔ حکومت کی اس خریداری کو بحریہ کے لیے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔