بحیرہ اسود میں روسی آبدوز تباہ کرنے یوکرین کا دعویٰ

   

کیف : یوکرین کے جنرل اسٹاف نے اعلان کیا کہ انہوں نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کی آبدوز کو تباہ کر دیا ہے۔جنرل اسٹاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے غیر قانونی طور پر الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا میں روسی بحری افواج اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے میزائل اور بحری افواج کے یونٹس کے مشترکہ حملوں کے نتیجے میں روسی فوج کے میزائل ڈیفنس سسٹم کے 4 لانچروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔بتایا گیا کہ سیواستوپول کی بندرگاہ میں تعینات روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کی آبدوز بھی حملے کی زد میں آئی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبدوز ڈوب گئی۔