بدلہ پور جنسی ہراسانی: 300 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر، 40 گرفتار

   

بدلہ پور َ مہاراشٹر کے بدلا پور جنسی ہراسانی کیس میں احتجاج جاری ہے۔ کنڈرگارٹن کی لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد لوگ سڑکوں پر ہیں۔ جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے 300 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس باقی ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔دراصل اس واقعہ سے ناراض لوگوں نے ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا تھا اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔ بڑھتی ہوئی افراتفری کو دیکھتے ہوئے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کرنا پڑی۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واقعے کیخلاف آج بھی احتجاج جاری ہے۔