بدھا دیب دواخانہ میں شریک

   

کولکاتا: مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے شکار ہوگئے تھے ۔ حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح ان میں آکسیجن کی سطح 90فیصد سے کم ہوگئی ہے ۔ اس کے بعد ہی ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پرائیوٹ اسپتال کے ایک ڈاکٹرنے بتایا کہ 77 سالہ بھٹا چاریہ کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گھر پر ہی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ اب چوں کہ ان میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی ہے تو ان میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔