حیدرآباد۔اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے زیر اہتمام طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیین حیدرآباد چیپٹر نے وی وی آر کرکٹ گراؤنڈز معین آباد میں برادرہوڈٹروفی ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا۔ اس ٹورنمنٹ میں جیتنے والی ٹیم کو25,000 روپیے اور رنراپ ٹیم کو 10,000 روپیے نقد ا نعامات دئے گئے۔جملہ 48 ٹیموں نے رجسٹرکیا اور 2 روزہ ٹورنمنٹ عمل میں آیا۔مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین(صدر حلقہ ایس آئی او حلقہ تلگانہ) اور خالدہ پروین صاحبہ نے وننر اور رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد دی اور انعامات سے نوازا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل رضوان (سٹی صدر) اور برادر اسید وسیم(سٹی سیکریٹری) نے کہا کہ اسوسیٹ میکنگ کیمپین کے حصہ کے طور اس ٹورنمنٹ کو رکھا گیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں کے اندر آپس میں یکجہتی اور بھائی چارگی کو بڑھانا اور اپنے ہنر سے اسلام کی نمائندگی کرنا تھا۔