برازیل میں بائیک ریسنگ کے دوران حادثہ۔ 2 ہلاک

   

برازیلیا : برازیل میں بائیک ریس کے دوران رونما دل دہلادینے والے حادثے میں دو رائیڈرس کی موت ہو گئی۔ جنوبی برازیل کے کاشکا ویل شہر میں منعقدہ موٹو 1000 باییک ریس میں دو رائیڈرس ہلاک ہو گئے۔ اینڈری ویری سیمو نامی رائیڈر پہلے موڑ کے قریب گاڑی بے قابو ہونے کے نتیجے میں نیچے گر پڑا،اسی دوران ریس میں شامل پیچھے سے آنے والی ایک اور بائیک جس پر ویری سیمو نامی رائیڈر سوار تھا نے اینڈری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں اینڈری اچھل کر گر پڑا۔ حادثے میں دونوں رائیڈرس کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ویڈیو میں قید ہو گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔