برازیلیا: برازیل میں تیز رفتار مسافر بس پْل کی حفاظتی گرل توڑتے ہوئے نیچے پٹری پر گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ریاست میناس گیراس کے گاؤں جوآؤ مون لیوادے میں مسافر بس میں تقریباً50 افراد سوار تھے، گاویں سے ایک پل پر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔