برازیلیا: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 67860 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد یہاں پر اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2227514 ہوگئی ہے ۔برازیل کی وزارت صحت نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ اس دوران 1284 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 82771 ہوگئی ہے ۔ اس سے ایک دن قبل یہاں پر اس وائرس کے 41008 نئے معاملے درج کئے گئے تھے اور 1367 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ برازیل دنیا میں امریکہ کے بعد اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ۔