برج بھوشن شرن سنگھ کو پاسکو کیس میں کلین چٹ

   

کوئی ثبوت نہیں ملا‘ عدالت میں دہلی پولیس کا بیان
ئی دہلی: دہلی پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایک نابالغ خاتون پہلوان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں کل پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ دائر کی۔ دہلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پاسکو کی دفعہ کے تحت جرم کی نشاندہی کرنے کیلئے ‘کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے اور پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے پاسکوکیس کو خارج کرنے کی سفارش کی گئی۔ سماعت کی اگلی تاریخ 4 جولائی ہے۔ دوسری طرف، 6 خاتون پہلوانوں کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، دہلی پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف سیکشن 354 کے تحت روز ایونیو کورٹ میں مقدمہ درج کیا (عورت پر حملہ یا اس کی شائستگی کو مجروح کرنے کے ارادے سے مجرمانہ زبردستی ۔ آئی پی سی کی 354A۔ اس کے ساتھ ہی فیڈریشن کے سابق اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔