برسلز میں چینی و روسی خفیہ ایجنٹ

   

برلن /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن اخبار ’وَیلٹ اَم زونٹاگ‘ کے مطابق برسلز شہر میں سینکڑوں روسی اور چینی جاسوس سرگرم ہیں۔ یورپی خارجہ ایکشن سروس (EEAS) کا خیال ہے کہ اس وقت تقریباً ڈھائی سو چینی اور قریب دو سو روسی جاسوس اپنی خفیہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں سفارت کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یورپی ہیڈ کوارٹرز میں واقع مختلف مشہور ریستورانوں میں طعام و قیام سے گریز کریں۔ یورپی یونین کی خارجہ سروس نے روسی اور چینی خفیہ ایجنٹوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ برسلز میں اپنی سرگرمیوں کو محدود کر دیں۔