برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو گوریلا قرار دینے والی پینٹنگ 86 کروڑ میں فروخت

   

Ferty9 Clinic

لندن 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آرٹسٹ بینکسے کی جانب سے تیار کردہ پینٹنگ جس میں برطانیہ کے دارالعوام میں ارکان پارلیمنٹ کوگوریلاؤں کے طور پر پیش کیا گیا تھا ، 9879,500 پونڈ (86 کروڑ روپئے) میں فروخت ہوئی ہے۔ یہ تصویر 2009 ء میں بنائی گئی تھی۔ اِس آرٹ ورک کے لئے 1.5 ملین پونڈ ، 2 ملین پونڈ کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن یہ آرٹ ورک بینکسے پینٹنگ کے لئے ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔