لندن /نئی دہلی : ہندوستان نے کورونا کی نئی سفری پابندیوں کے تحت برطانوی شہریوں کے لیے 10دن لازمی قرنطینہ کی شرط عائد کر دی ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی کورونا پابندیوں کے تحت ہندوستان کا سفر کرنے والے تمام برطانوی شہریوں جن کی کورونا ویکسین بھی مکمل ہو چکی ہے کے لیے دس دن قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق پیر سے ہو گا۔ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق برطانیہ کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کے لیے شرائط کے جواب میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے ایسے تمام بھارتی شہری جنھیں بھارت میں تیار کردہ ایسٹرازنیکا جسے کووی شیلڈ ویکسین کا نام دیا گیا ہے کی مکمل خوراک لگنے کے باوجود برطانیہ پہنچے پر قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اسی طرح ویکسین لگوانے والے بہت سے دیگر ممالک کے شہریوں کو برطانیہ پہنچنے پر ان پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ برطانیہ کو ہندوستان میں تیار کردہ کویڈ شیلڈ ویکسین کی افادیت کے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔