لندن 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔ برطانوی شاہی محل کینسنگٹن پیلس سے ایک ٹویٹ میں یہ اعلان کیا گیا ۔کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی وزارتِ خارجہ اور دولتِ مشترکہ کے دفاتر کی درخواست پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز کیٹ مڈلٹن رواں سال موسمِ خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔کینسنگٹن پیلس کے مطابق شاہی جوڑے کے دورہِ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
