لندن : ایڈنبرا کے سینٹ جائلز کیتھڈرل میں اسکاٹش عوام کا ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ملکہ کا تابوت بادشاہ چارلس کی قیادت میں جلوس کی صورت میں سینٹ جائلز کتھیڈرل لایا گیا تھا۔ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے سلسلے میں ملکہ کا تابوت آج شام ہوائی جہاز سے لندن روانہ کیا جائے گا۔تابوت شام پانج بجے تک سینٹ جائلز کیتھڈرل میں موجود رہے گا، جس کے بعد ہوائی جہاز میں ایڈنبرا سے لندن بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔چہارشنبہ کو ملکہ کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال لیجایا جائے گا جہاں عوام ملکہ کے تابوت کا دیدار کر سکیں گے۔شاہ چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ ملک کے دورے کے سلسلے میں آج ناردرن آئرلینڈ جائیں گے۔ٹرانسپورٹ آف لندن نے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی خواہاں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی خاطر اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بعض روٹس پر رات کو بھی محدود سروس دستیاب ہوگی۔