برطانوی ملکہ الزبتھ کے احترام میں ہندوستان میں ایک روزہ سرکاری سوگ

   

نئی دہلی :برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے احترام میں ملک میں اتوار کو سرکاری سوگ منایا جائے گا اور اس دن قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ہے اس لئے حکومت نے ان کے احترام میں ملک بھر میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو ملک بھر کی تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا اور اس دن کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔