برطانوی پارلیمنٹ میں حلال غذا کی فراہمی کا آغاز

   

لندن 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے ہاوز آف کامنس نے اعلان کیا ہے کہ 30 مارچ سے ملک کی پارلیمنٹ میں حلال اور پاک صاف غذا کی فراہمی کا آغاز کردیا جائیگا ۔ پارلیمنٹ کی کیفٹیریا میں اب تک حلال غذا فراہم نہیں کی جاتی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ یہاں اب یہودی ارکان پارلیمنٹ کیلئے کوشیر غذا بھی فراہم کی جائیگی ۔ مسلمان اور یہودی ارکان کی خواہش پر ایسا کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ اقدام تین ماہ کی تجرباتی معیاد کیلئے ہوگا اور اگر اس کی طلب زیادہ رہی تو پھر اسے مستقل کردیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ مسلم لیبر رکن زارا سلطانہ اور یہودی رکن چارلیٹ نکولس کے مکتوب کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔