برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن حیدرآباد میں ملکہ ایلزبیتھ کی سالگرہ تقاریب

   

حیدرآباد/12 جون، ( سیاست نیوز) برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن حیدرآباد میں ملکہ ایلزبیتھ کی سالانہ سالگرہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ 4 سالہ وقفہ کے بعد یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جاریہ سال سالگرہ تقریب کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا کیونکہ یہ ملکہ ایلزبیتھ کی پلاٹینم جوبلی تھی۔ برطانوی تاریخ میں ملکہ ایلزبیتھ نے سب سے زیادہ حکمرانی کی ہے اور وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ قابل احترام اور پسندیدہ بن چکی ہیں۔ کابینی دفتر میں منسٹر آف اسٹیٹ نائیجل ایڈمس مہمان خصوصی تھے۔ وہ پہلے کابینی درجہ کے وزیر ہیں جنہوں نے 7 برسوں میں حیدرآباد کا دورہ کیا۔ برٹش ہائی کمشنر الیکس الیز بھی موجود تھے۔ اینڈرو فلیمنگ ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ تلنگانہ و آندھرا نے کوئن ایلزبیتھ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت و بین الاقوامی باہمی تعاون کیلئے صرف کردی۔ ر