برطانیہ ، بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو بڑا جھٹکا

   

لندن: برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کوبڑاجھٹکا لگ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی سیکڑوں نشستوں سے محروم ہوگئی جب کہ لبرل ڈیموکریٹس کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برمنگھم میں لیبرپارٹی کی اکثریت برقرار ہے اور بریڈفورڈ میں بھی لیبرپارٹی نے میدان مارلیا۔ اسکاٹ لینڈ میں انس سرورکی قیادت میں لیبرپارٹی تیسرے سے دوسرے نمبر پرآگئی۔ مانچسٹر کے علاقے اولڈہم سے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستان نڑاد لیڈر آف کونسل اولڈہم عروج شاہ اپنی نشست کا دفاع نہ کرسکیں۔