برسلز میں تھریسامے اور جونکر کی بات چیت کے بعد مثبت تبدیلی
برسلز ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ اور یوروپی یونین نے بریگزٹ پر کوئی معاہدہ نہ کرنے سے گریز کرنے کی کوشش کے حصہ کے طور پر مزید مذاکرات سے اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم برطانیہ تھریسامے اور یوروپی یونین کے سربراہ جین کلوڈے جونکر کے درمیان ملاقات کے بعد مثبت تبدیلی آئی ہے۔ برسلز میں اس بات چیت کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ جونکر نے پھر ایک مرتبہ خبردار کیا کہ نومبر کے دستبرداری معاہدہ پر دوبارہ بات چیت نہیں ہوسکے گی۔ تھریسامے نے برسلز کو بات چیت کیلئے ترغیب دی تھی اور اس میں تبدیلی لانے پر اتفاق کیا تھا لیکن جونکر نے اپنی جانب سے مزید الفاظ کا اضافہ کرنے کیلئے زور دیا اور متوازی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الگ لندن چاہتا ہے تو مستقبل یوروپی یونین برطانیہ کے تعلق کیلئے نئے حوصلے پیدا کئے جائیں گے۔ 29 مارچ کو بریگزٹ سے قبل کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کورنے نے خبردار کیا کہ برطانیہ کی معیشت کسی معاہدہ کے بغیر یوروپی یونین سے علحدگی کیلئے ابھی تیار دکھائی نہیں دیتی۔