برطانیہ :رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد پر جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد

   

لندن ۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی پولیس نے پاکستان نژاد رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد پر خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی فرد جرم عائد کردی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی ساؤتھ یارک شائر کاؤنٹی کی پولیس نے دارالامرا کے رکن لارڈ نذیراحمد کے علاوہ محمد فاروق اور محمد طارق نامی افراد کے خلاف خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی فرد جرم عائد کی ہے ، تینوں افراد کو 19 مارچ کو شیفلڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔