لندن ۔ /4 اپریل (پی ٹی آئی) برطانیہ میں 5 سالہ لڑکا کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 708 ہوگئی جبکہ اس سے متاثر ہونے والے 4313 ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لڑکے کو پہلے بھی کچھ طبی مسائل کا سامنا تھا ۔