لندن ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ میں موسم خراب ہے ۔ آندھی و طوفان کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ میں مشکل پیش آرہی ہے ۔ موسم کی خراب صورتحال اکثر خطرناک حادثات کا باعث بنتی ہے ۔ موسم کی خرابی کے باعث برطانیہ میں مسافر طیاروں کو خطرناک حادثے سے دوچار بھی ہونا پڑتا ہے ۔ آج ایک طیارہ اسی طرح کے خطرناک حادثہ سے بال بال بچ گیا ۔ برطانیہ میں طوفان ایرک نے جہاں عام زندگی درہم برہم کردی ہے وہیں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے لندن کا بین الاقوامی ہیتھرو ایرپورٹ ، لیڈز ، شمال ، آئیر لینڈ سمیت مختلف شہروں کے ایرپورٹس پر کئی طیارے دائیں بائیں دوڑتے رہے اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا ۔ طوفان کی وجہ سے کئی پروازیں بھی تاخیر سے دوچار ہوئیں ۔۔