برطانیہ میں انسداد انتہاء پسندی کیلئے خصوصی نمائندہ نامزد

   

لندن ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی معتمد داخلہ پریتی پٹیل نے دہشت گردی کیخلاف مقابلہ کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر تشدد کی سرکوبی کیلئے منگل کو ایک خصوصی نمائندہ کے نام کا اعلان کیا۔ لیبر پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ جان ورڈکاک کو اس نئے عہدہ کیلئے نامزد کیا ہے۔ روڈکاک کو امورداخلہ کی منتخب کمیٹی اور پارلیمانی دفاعی منتخب کمیٹی کے سابق رکن کی حیثیت سے انسداد دہشت گردی پر قانون سازوں کا کافی تجربہ ہے۔