لندن: برطانوی دارالحکومت لندن سمیت کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال پید ا ہوگئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں شمالی آئرلینڈ، نارتھ ویلز، شمالی انگلینڈ اور وسطی اسکاٹ لینڈ میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ لندن کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی شہری گاڑیوںمیں پھنس کر رہ گئے اور امدادی ٹیموں کے اہل کاروں نے ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔