لندن : برطانوی رکن پارلیمان سر ڈیوڈ ایمس کے قتل کے بعد ملک میں سلامتی کی صورت حال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایمس گزشتہ شام لندن کے ایک نواحی قصبے میں ایک گرجا گھر میں مقامی ووٹروں سے بات چیت کر رہے تھے کہ انہیں چاقو کے مسلسل وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے ایک پچیس سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور بتایا ہے کہ اس قتل کی دہشت گردانہ واقعے کے طور پر تفتیش جاری ہے۔ چند اطلاعات کے مطابق مشتبہ ملزم ایک صومالی نژاد برطانوی شہری ہے۔ برطانیہ میں جون سن 2016 میں بھی ایک خاتون رکن پارلیمان کو قتل کر دیا گیا تھا۔