برطانیہ میں معمر افراد کی ٹیکہ اندازی تقریباً مکمل

   


لندن : حکومت برطانیہ نے پیر کے روز ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے کوویڈ۔19 ٹیکہ اندازی کی مہم میں ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے کیونکہ اعدادوشمار یہ بتلا رہے ہیں کہ ہر کیئر سنٹر میں خصوصی طور پر وہاں موجود تمام معمر افراد کو زندگی بچانے والا ٹیکہ دیا جاچکا ہے اور یہ اعدادوشمار پورے انگلینڈ کا احاطہ کررہے ہیں۔ دریں اثناء نیشنل ہیلتھ سرویس (NHS) نے بتایا کہ نرسیس، جنرل پریکٹیشنرس اور دیگر این ایچ ایس اسٹاف نے زائد از 10,000 کیئر سنٹرس میں موجود معمر افراد کو ٹیکہ دینے کی اہم ذمہ داری پوری کرلی ہے۔ صرف کچھ ہی رہائشی علاقے باقی رہ گئے ہیں جن کا احاطہ بہت جلد کرلیا جائے گا۔ وزیراعظم بورس جانسن کے حوالہ سے وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ معلومات فراہم کی گئی۔